13 جنوری 2014 - 20:30
شام کی صورت حال پر پوپ فرانسینسی کی تشویش

عالمی کیتھولیک رہنما نے شام انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی طور پر اس بات کی اجازت دی جائے کہ فوری و ضروری امداد پورے ملک میں پہنچ جائے۔

ابنا: عالمی کیتھولیک رہنما نے شام انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی طور پر اس بات کی اجازت دی جائے کہ فوری و ضروری امداد پورے ملک میں پہنچ جائے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق عالمی کیتھولیک رہنما "پوپ فرانسین" نے وٹیکن میں اپنے ایک خطاب میں اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی جنیوا ٹو کانفرنس شام میں امن و استحکام کی برقراری کے لئے مفید واقع ہو۔ "پوپ فرانسین" نے مزید کہا کہ شام میں جھڑپوں کے خاتمے کے لئے سیاسی عزم و ارادے کی ضرورت ہے۔ عالمی کیتھولیک رہنما نے اسی طرح اپنے اس خطاب میں جزیرہ نمائے کوریا میں باہمی آشتی کی ضرورت پر تاکید کی اور مصر میں سماجی ھماھنگي اور عراق میں امن و امان کی برقراری کی اپیل کی۔ عالمی کیتھولیک رہنما "پوپ فرانسیس" کا یہ بیان ایسی صورت حال میں سامنے آیا ہےکہ بعض مغربی ممالک ،شام میں دھشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲